Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
140 - 161
کھو گئے ۔ تین دن کے بعد آپ ان کی تلاش میں نکلے تو دیکھاکہ حضرت سَیِّدُنا یحیی عليہ السلام نے ایک قبر کھود رکھی ہے اور اس میں کھڑے ہوکررو رہے ہیں ۔ آپ نے ارشاد فرمایا،''اے میرے بیٹے!میں تمہیں تین دن سے ڈھونڈ رہا ہوں اور تم یہاں قبر میں کھڑے آنسو بہارہے ہو؟'' تو انہوں نے عرض کی کہ،''اباجان! کیا آپ نے مجھے نہیں بتایا کہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک خشک وادی ہے جسے رونے والوں کے آنسو ہی بھر سکتے ہیں ؟'' تو آپ نے فرمایا،''ضرور ضرور! میرے بیٹے۔''اور خود بھی ان کے ساتھ مل کر رونے لگے ۔
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۹۴،رقم الحدیث ۸۰۹، )
 (رونے جیسی صورت بنا لے۔۔۔۔۔۔)
     امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،''جو شخص رو سکتا ہو تو روئے اور اگر رونا نہ آتا ہو تو رونے جیسی صورت بنا لے ۔''
 (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۱)
 (آنسو نہ پونچھو۔۔۔۔۔۔)
     امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضی رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،''جب تم میں سے کسی کو رونا آئے تو وہ آنسوؤں کو کپڑے سے صاف نہ کرے بلکہ رخساروں پر بہہ جانے دے کہ وہ اسی حالت میں رب تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۹۴،رقم الحدیث ۸۰۸ )
Flag Counter