| خوف خدا عزوجل |
عرض کی، ''یارسول اللہ صلي اللہ تعالی عليہ وسلم!کیاآپ کی امت میں سے کوئی بلاحساب بھی جنت میں جائے گا؟''تو فرمایا، '' ہاں ! وہ شخص جو اپنے گناہوں کو یاد کر کے روئے ۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۰)
(آگ نہ چھوئے گی۔۔۔۔۔۔)
حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رضي اللہ تعالي عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صلي اللہ تعالی عليہ وسلم نے فرمایا، ''دو آنکھوں کو آگ نہ چھوئے گی ، ایک وہ جو رات کے اندھیرے میں رب عزوجل کے خوف سے روئے اور دوسری وہ جو راہ خدا عزوجل میں پہرہ دینے کے لئے جاگے۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۷۸،رقم الحدیث ۷۹۶ )
(پسندیدہ قطرہ۔۔۔۔۔۔)
رسولِ اکرم صلي اللہ تعالی عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا،''اللہ تعالیٰ کو اس قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ پسند نہیں جو(آنکھ سے) اس کے خوف سے بہے یا خون کا وہ قطرہ جو اس کی راہ میں بہایا جاتا ہے۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۰)
(مدنی تاجدار ا کی دعا۔۔۔۔۔۔)
مدنی تاجدارا اس طرح دعا مانگتے ،''
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ عَیْنَیْنِ ھَطَالَتَیْنِ تُشْفَیَانِ بِذُرُوْفِ الدَّمْعِ قَبْلَ اَنْ تَصِیْرَ الدُّمُوْعَ دَمَأً وَالْاَضْرَاسُ جمرَأً۔
اے اللہ عزوجل! مجھے ایسی دو آنکھیں عطا فرماجو کثرت سے آنسو بہاتی ہوں اور آنسوگرنے سے تسکین دیں ،اس سے پہلے کہ آنسو'خون بن جائیں اور داڑھیں انگاروں میں بدل جائیں ۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۰)