حضرت سَیِّدُناانس رضي اللہ تعالي عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ تعالی عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' جو شخص اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئے ، وہ اس کی بخشش فرما دے گا۔''
(کنز العمال ، ،ج۳،ص۶۳،رقم الحدیث ۵۹۰۹ )
حضرت سَیِّدُناعقبہ بن عامررضي اللہ تعالي عنہ نے عرض کی ،''یارسول اللہ صلي اللہ تعالی عليہ وسلم! نجات کیا ہے ؟'' ارشاد فرمایا،'' اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں کفایت کرے (یعنی بلاضرورت باہر نہ جاؤ) اور اپنی خطاؤں پر آنسو بہاؤ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۹۲،رقم الحدیث ۸۰۵ )
ام المؤمنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تعالٰی عَنہا فرماتی ہیں کہ میں نے