Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
128 - 161
انسان کے دل میں خوفِ خدا عزوجل بیدار ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے نیک اعمال کی زبردست رغبت پیدا ہوتی ہے نیز گناہوں سے وحشت محسوس ہوتی ہے اور سابقہ زندگی میں ہو جانے والے گناہوں پر توبہ کی توفیق بھی حاصل ہوجاتی ہے۔خود ہمارے پیارے آقا  صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم  نے ہمیں فکر مدینہ کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ''پانچ سے قبل ،پانچ کو غنیمت جانو۔
    (1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے۔(2) صحت کو بیماری سے پہلے۔

    (3) مالداری کو تنگدستی سے پہلے۔ (4) زندگی کو موت سے پہلے...اور...

    (5) فراغت کو مصروفیت سے پہلے۔''
         (المنبھات علی الاستعداد لیوم المعاد ، ص ۵۸)
    اور امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں کہ ،''اے لوگو! اپنے اعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔
 (حلیۃ الاولیاء ،ج۱،ص۵۶)
    جبکہ حضرت عثمانِ غنی رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں کہ''دنیا کی فکر دل میں اندھیرا جب کہ آخرت کی فکر روشنی ونور پیدا کرتی ہے۔''
 (المنبھات علی الاستعداد لیوم المعاد ، ص ۴)
    اورحضرت یحیی بن معاذرضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں ،''کریم ،کبھی اللہ عزوجل کی نافرمانی نہیں کرتا اور حکیم(یعنی صاحب ِ عقل) ،کبھی دنیا کو آخرت پر ترجیح نہیں دیتا۔''(ایضاً)

    محترم اسلامی بھائیو! فکر ِمدینہ کی برکات سے کامل طور پرمستفید ہونے کے لئے ہمیں چاہے کہ روزانہ سونے سے پہلے گھر وغیرہ کے کسی کمرے میں تنہا...یا... ایسی
Flag Counter