| خوف خدا عزوجل |
خاتمہ کے بارے میں بے حد فکر مند ہوں اور ہر وقت خاتمہ بالخیر کی دعا مانگتا رہتا ہوں ۔ حضرت سیدنا عبداللہ مؤذن (رضي اللہ تعالي عنہ) نے اس سے پوچھا کہ تمہارے دونوں بھائی آخر ایسا کون سا گناہ کرتے تھے جس کے سبب ان کا خاتمہ برا ہوا ؟ اس نے بتایا ،'' وہ غیر عورتوں میں دل چسپی لیتے تھے اور اَمردوں (یعنی بے ریش لڑکوں ) سے دوستی کرتے تھے ۔''
تو یہ واقعہ سنانے کے بعد خوفِ خدا عزوجل کے غلبے کی وجہ سے امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور کافی دیر تک روتے رہے اور بیان جاری نہ رکھ سکے ۔مسلمان ہیں عطارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی عزوجل
تیرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ
میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الٰہی عزوجل(117) (دیوار سے لپٹ کررونے لگے۔۔۔۔۔۔ )
ماہ ذوالحجہ ۱۴۲۳ھ میں عید الاضحی کے موقع پر بانی ئ دعوتِ اسلامی ،امیرِ اہلِ سنت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کی طرف سے اونٹ اور گائے کی قربانی دی گئی۔ قربانی کا انتظام ''دعوتِ اسلامی'' کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے باہرکیا گیا تھا۔وقتِ عصر سے کچھ دیر قبل قربانی کے وقت آپ بھی وہیں تشریف لے آئے ۔جب اس اونٹ کو نحر اور گائے کو ذبح کیاگیا تو دیکھنے والوں نے دیکھا کہ یکایک آپ کے چہرے پر اداسی طاری ہوگئی اور آپ بے حد غمگین نظر آنے لگے ۔