ایک مرتبہ حضرت سیدنا داؤدطائی رضي اللہ تعالي عنہ نے امام جعفر صادق رضي اللہ تعالي عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی،''آپ چونکہ اہل ِ بیت میں سے ہیں ،اس لئے مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔'' لیکن وہ خاموش رہے ۔ جب آپ نے دوبارہ عرض کی کہ ،''اہل ِ بیت ہونے کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو فضیلت بخشی ہے ، اس لحاظ سے نصیحت کرنا آپ کے لئے ضروری ہے ۔'' یہ سن کر امام جعفر رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا ،''مجھے تو خود یہ خوف لاحق ہے کہ کہیں قیامت کے دن میرے جد ِ اعلی ا میرا ہاتھ پکڑ کر یہ نہ پوچھ لیں کہ تو نے خود میری پیروی کیوں نہیں کی ؟ کیونکہ نجات کا تعلق نسب سے نہیں اعمال ِ صالحہ پر موقوف ہے ۔ '' یہ سن کر حضرت داؤو طائی رضي اللہ تعالي عنہ کو بہت عبرت ہوئی کہ جب اہل ِ بیت کے خوف ِ خدا عزوجل کا یہ عالم ہے تو میں کس گنتی میں آتا ہوں ؟''