لگے۔ آخر کار لڑکی نے اس نوجوان کو کسی قاصد کے ذریعے یہ پیغام بھجوایا کہ،''مجھے تمہاری حالت کا اندازہ ہے اور خود میری حالت بھی تم سے مختلف نہیں ہے ، اب یاتو تم میرے پاس چلے آؤ یا پھر میں تمہارے پاس آجاؤں ؟'' اس نوجوان نے پیغام لانے والے کو جواب دیاکہ،''یہ دونوں باتیں ممکن نہیں ،کیونکہ مجھے خوف ہے کہ میں اپنے رب کی نافرمانی کرکے بڑی گھبراہٹ (یعنی قیامت)کے دن عذاب میں مبتلاء ہوجاؤں ،اور میں اُس آگ سے ڈرتا ہوں جس کے شعلے کبھی ٹھنڈے نہیں پڑتے۔''جب قاصد نے جاکر یہ ساری بات اس لڑکی کو بتائی تو وہ کہنے لگی ،''اتنی شدت سے چاہنے کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اور وہ ڈرنے کا حق دار بھی ہے اور بندے اس معاملے میں برابر ہیں ۔'' پھر وہ لڑکی بھی دنیا سے کنارہ کش ہو کر عبادت میں مشغول ہو گئی یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو گیا ۔