Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
103 - 161
میں یہاں سے جانا چاہتا ہوں۔''عورت نے کہا ،''میں تجھے صرف اس شرط پر جانے دوں گی کہ تو مجھ سے شادی کر لے۔''عابد نے کہا کہ''جب تک میں یہاں سے نکل نہ جاؤں، یہ ممکن نہیں ۔''عورت نے کہا کہ''ٹھیک ہے!لیکن اگر میں بعد میں تیرے پاس آؤں تو کیا تو مجھ سے شادی کر لے گا ؟''عابد نے کہا ''ٹھیک ہے۔''پھر اس عابد نے منہ چھپایا اور اپنے شہر کو نکل کھڑا ہوا ۔ 

     اس عورت نے بھی توبہ کی اور اس عابد کے شہر میں پہنچ گئی ،جب وہ پتہ معلوم کرتی ہوئی عابد کے سامنے پہنچی تواِسے دیکھ کر اُس نے ایک زور دار چیخ ماری اور اس کا دم نکل گیا۔عورت نے لوگوں سے پوچھا کہ'' اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے ؟''بتایا گیا کہ ''اس کا ایک بھائی ہے جو بہت غریب ہے۔'' عورت اس کے بھائی کے پاس پہنچی اور اس سے کہا کہ ''میں تیرے بھائی کی محبت کی بناء پر تجھ سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔'' چنانچہ انھوں نے شادی کر لی ۔پھر اس عورت کے سات بیٹے ہوئے اور سب کے سب نیک و صالح بنے۔
 (کتاب التوابین ،ص۷۴ )
 (95)          ( انگلیاں جلا ڈالیں۔۔۔۔۔۔ )
    بنی اسرائیل کا ایک عابد اپنے عبادت خانے میں عبادت کیا کرتا تھا ۔گمراہوں کا گروہ ایک طوائف کے پاس پہنچا اور اس سے کہا کہ''تم کسی نہ کسی طرح اس عابد کو بہکا دو۔''چنانچہ وہ فاحشہ ایک اندھیری رات میں،جب کہ بارش برس رہی تھی ،اس عابد کے پاس آئی اور اس کو پکارا۔عابد نے جھانک کر دیکھا ،تو عورت نے کہا کہ ''اے اللہ!کے بندے مجھے اپنے پاس پناہ دے ۔''لیکن عابد نے اس کی پرواہ نہ کی اور نماز میں مشغول ہو گیا۔وہ طوائف اسے بارش اور اندھیری رات یاد دلا کر پناہ طلب کرتی رہی حتی کہ عابد نے
Flag Counter