Brailvi Books

خونی کی توبہ
8 - 31
عامل اسلامی بھائیوں کی رَفاقت نے دل میں سنّتوں سے مزین ہونے کا جذبہ بیدار کردیا ، یوں جلد ہی میں نے سبز سبز عِمامے سے اپنا سر سرسبز وشاداب کرلیا، داڑھی منڈانے کے فعلِ حرام سے توبہ کی اور چہرہ سنّتِ رسول سے آراستہ کرلیا، سنّت کے مطابق سفید کُرتہ میرے لباس کا حصہ بن گیا اور نیکی کی دعوت دینا میرا معمول بن گیا۔ مدنی ماحول میں آنے سے قبل کسی کو خاطر میں نہ لاتا تھا مگراب ہر ایک سے پیار و اخلاق سے پیش آنے، والدین کا ادب واحترم کرنے اور چھوٹے بہن بھائیوں پر شفقت کرنے والا بن گیاہوں اور اپنا صرف یہ عظیم مقصد بنالیا ہے کہ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِ بیان رکن کابینہ ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کا پیغام عام کرنے کے لیے کوشاں ہوں ۔ 
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت سے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کِردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزار رہے ہیں ۔ آپ بھی تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ کے