بھائیوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بھی داخل ہوگیا۔ میرے مرید ہونے پر ایک جاننے والا کہنے لگا آپ تو بن دیکھے اور بغیر ہاتھ تھامے مرید ہوگئے میں نے کہا اگر مرشد کامل ہوگا تو زیارت بھی کرادے گا اور فیضان سے بھی مالامال فرمائے گایہ سن کر وہ خاموش ہوگئے اسی سنّتوں بھرے اجتماع کی ایک رات سویا تو قسمت جاگ اُٹھی، سر کی آنکھیں کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں ، کیا دیکھتا ہوں کہ میری نظروں کے سامنیشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جَلْوہ افروز ہیں اور میں آپ کے جلووں میں گم ہوں ، آپ فرمارہے ہیں اب تو زیارت ہوگئی۔ آپ نے مزید شفقت فرمائی اور مجھے تھپکی دیتے ہوئے مسکرانے لگے۔ صبح جب بیدار ہوا تو میں بہت خوش تھا، خواب کا سہانا منظر آنکھوں میں گھوم رہاتھا، اس خواب کے بعد میرے دل میں دعوت ِاسلامی کی محبت مزید موجزن ہوگئی اورنیکی کا ایسا جذبہ دل میں پیدا ہوا کہ میں ہاتھوں ہاتھ عاشقانِ رسول کے ساتھ 30 دن کے مدنی قافلے کا مسافربن گیا، راہِ خدا کی برکتوں کے کیا کہنے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس دورانِ عِلم وعمل کی خوشبوئوں سے میرا ظاہر وباطن مہک اُٹھا، عِلمی حَلْقوں میں سنّتیں ، دعائیں اور شَرْعی مسائل سیکھنے کے علاوہ پنج وقتہ نمازیں صف ِاوّل میں پڑھنے کی سعادت بھی ملی، سنّتوں کے