Brailvi Books

خونی کی توبہ
4 - 31
بڑے پیارے انداز میں درس دے رہے ہیں اور دیگر عاشقانِ رسول بڑی توجہ کے ساتھ سن رہے ہیں ۔ انہی اسلامی بھائیوں میں بڑے بھائی جان بھی درس سننے میں محو تھے، یہ دیکھ کر میں گھر لوٹ آیا اور والدہ سے عرض کی کہ بھائی جان مسجد میں موجود ہیں ۔ اتفاق سے اگلے دن پھر والدہ نے حکم دیا کہ بڑے بھائی کوبلاکر لائو چنانچہ میں انہیں تلاش کرتا ہوا ایک بار پھر مسجد کے دروازے پر پہنچ گیا اس بار بھائی جان نے مجھے دیکھ لیا۔ موقع غنیمت جانتے ہوئے انہوں نے مدنی قافلے کے شرکاء اسلامی بھائیوں کو میرے بارے میں بتایا کہ یہ میرے چھوٹے بھائی ہیں جو بہت غصیلے اور جھگڑالو طبیعت کے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آئے دن کسی نہ کسی کی شامت ضرور آتی ہے، میں نے اور گھر والوں نے اسے بارہا سمجھایا ہے مگر یہ ہماری ایک نہیں سنتا، آپ انہیں نیکی کی دعوت پیش کیجیے، کیا بعید آپ کا سمجھانا کار گر ثابت ہو اور یہ سدھر جائیں اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر اچھے اخلاق سے مالامال ہوجائیں ۔ چند اسلامی بھائی نیکی کی دعوت دینے کی غرض سے میرے قریب تشریف لائے، انہوں نے پاس آتے ہی بڑے ہی میٹھے لہجے میں مجھے سلام کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے احسن انداز میں مجھے نرم رویہ اپنانے کا ذہن دیا مزید ایذائے مسلم کے سبب قبر و آخرت میں ملنے والے عذابات سے بھی آگاہ کیا۔ جسے سن کر میں بے حد متأثرہوا اور سوچنے لگا یہ بھی تو