Brailvi Books

خونی کی توبہ
25 - 31
مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے اپنی خدمت سرانجام دے رہا ہوں ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! 	 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}ماڈرن نوجوان کیسے سُدھرا؟
	بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے اورنگی ٹاؤ ن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ایک ماڈرن لڑکا تھا، نت نئے فیشن اپنانا میرا محبوب مشغلہ تھا ۔ میں اکیلا ہی نہیں بلکہ ہمارا سارا گھرانہ فیشن پرستی کا شکار اور حُبِّ دنیا میں گرفتار تھا۔ مجھے راہِ سنّت پر گامزن ہونے کی سعادت یوں نصیب ہوئی کہ ایک دن علاقے کے اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہو گئی، سنتوں کے سانچے میں ڈھلے ان اسلامی بھائی نے سلام و مصافحے کے بعد اپنائیت بھرے انداز میں قبر و حشر کی تیاری کا ذہن دیا اور قریب ہی مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ (برائے بالغان) میں تجوید و قرأت کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی، ان کی میٹھی گفتگو اور حسنِ اخلاق سے متأثر ہو کر میں نے شرکت کی ہامی بھرلی اورتجوید و قرأت کے مطابق قراٰنِ مجید کی تعلیم حاصل کرنے لئے مدرسۃالمدینہ (برائے بالغان) میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے لگا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے نہ صرف صحیح مخارج اور دُرُست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی سعادت نصیب