Brailvi Books

خونی کی توبہ
24 - 31
انہوں نے اشکبار آنکھوں سے مجھے سمجھایا، بدعملی پر ندامت کا احساس دلایا، بھائی جان کی اشکبار آنکھیں دیکھ کر میں شرم سے پانی پانی ہوگیا۔ بالآخر میں نے پختہ عہد کرلیا کہ اب میری گردن تو کٹ سکتی ہے مگر داڑھی شریف کبھی نہیں منڈواؤں گا۔ میرے جذبات کومزید گرمانے کے لیے بھائی جان نے مجھے  شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُرتاثیر بیان کی ایک کیسٹ بنام ’’ٹی وی کی تباہ کاریاں ‘‘ سننے کو دی۔ جب میں نے یہ پرسوز بیان سنا تو میرے دل میں ایک ہلچل برپا ہوگئی اور بے ساختہ میرے آنکھوں سے سیل اشک رواں ہوگئے ، میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ گیا، سنّتوں بھرے مدنی ماحول کی فضائیں کیا ملی میرے اندر نیکی کی دعوت کا جذبہ موجزن ہوگیایوں میں لوگوں کی اصلاح کے ساتھ اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرنے لگا چنانچہ میں اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ’’مدنی انعامات‘‘ پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے ’’مدنی قافلوں ‘‘ میں سفر کرنا اپنا معمول بنالیا۔ ساتھ ہی گھر والوں پر بھی انفرادی کوشش جاری رکھی جس کا اثریہ ہوا کہ اب ہمارا سارا گھرانہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدَنی ماحول سے وابستہ ہو چکا ہے۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ڈویژن