Brailvi Books

خونی کی توبہ
23 - 31
نظر آرہی تھی۔ بھائی جان میں آنے والی یہ مثبت تبدیلیاں سبھی کے لئے باعثِ فرحت تھیں ، جب ان سے اس مدَنی بہار کا سبب پوچھا گیا تو کہنے لگے: یہ سب ایک باعمل سنّتوں کے پیکر اسلامی بھائی کی شفقت کی برکت ہے جوآج میں سنّتوں سے مزین نظرآرہاہوں اور غفلت بھری زندگی کوخیرباد کہہ چکا ہوں ۔ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے بڑے بھائی جان جہاں خود فکر ِآخرت سے سرشار تھے وہیں نیکی کی دعوت کے عظیم جذبے سے بھی مالامال تھے، اسی مقدس جذبے کے تحت انہوں نے گھروالوں کو قبر وآخرت کی تیاری کا مدنی ذہن دیناشروع کردیا ، ان کی انفرادی کوشش کا گھروالوں پر تو کوئی زیادہ اثر نہ پڑا مگر میں ان کی نیکی کی دعوت کی برکت سے اپنے اندر کافی تبدیلی محسوس کرنے لگامیں نے نمازوں کی پابندی شروع کردی ، چہرہ سنّتِ رسول سے سجالیا۔ بھائی کی چھٹیاں ختم ہوگئیں اور وہ واپس ڈیوٹی پر چلے گئے، ان کے جانے کے بعد شیطان مجھ پر حملہ آور ہوا اور مجھے راہ ہدایت سے بھٹکادیا، میں دوبارہ گناہوں کی غلاظت میں جاپڑا ۔ فلمیں ڈرامیں دیکھنا شروع کردیے ، نمازوں میں سستی ہونے لگی ، برے دوستوں کے چکر میں آکر معاذاللہ داڑھی شریف مُنڈوا ڈالی اور یوں پھر گناہوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بھائی جان جب دوبارہ چھٹیوں پر گھر آئے تو میری یہ حالت دیکھ کر اس قدر افسردہ ہوئے کہ ان کی آنکھوں سے اشک رواں ہوگئے،