Brailvi Books

خونی کی توبہ
22 - 31
خیرباد کہہ دیااور منکر نکیر کے سوالات  کے جوابات میں کامیابی پانے ، اپنی اندھیری قبر کو محبو ب کریمصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے نورانی جلوئوں سے روشن کرنے، حشر کے میدان میں ذلت ورسوائی سے بچنے اور جنت میں بے حساب داخلہ پانے کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! 	 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6} بھائی جان کی انفرادی کوشش
	صوبۂ پنجاب (پاکستان) ٹیکسلا کینٹ گن فیکٹری کے ملازم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کا مہکا مہکا مدنی ماحول کچھ اس طرح میسر آیا کہ میرے بڑے بھائی جو پاکستان آرمی میں ہیں ۔ جب ان کی پوسٹنگ کوہاٹ (صوبہ خیبرپختونخوا) میں ہو ئی تو خوش قسمتی سے وہاں ان کی ملاقات دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائی سے ہو گئی جن کی انفرادی کوشش اور لب ولہجہ کی مٹھاس نے بھائی جان کو سنّتوں بھری زندگی سے آشنا کر دیا۔ چنانچہ بھائی جا ن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی رنگ میں رنگ گئے۔ جب وہ چھٹیاں گزارنے گھر آئے تو ان کے سرپر سبز عمامے کا تاج تھا، جس وقت گئے تھے کلین شیو تھے مگر اب داڑھی شریف چہرے پر سجی ہوئی تھی اور ان کے لب و لہجے، طور طریقے اور گفتار و کردار میں ایک نمایاں تبدیلی