خوفِ خدا سے میرا دل دہل گیا، داڑھی منڈوانے کے فعل حرام پر میرا ضمیر مجھے ملامت کرنے لگالہٰذامیں نے ہاتھوں ہاتھ جہنم میں لے جانے والے اس قبیح عمل سے توبہ کی اور داڑھی شریف سے چہرہ منور کرنے کا عزم کرلیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک اور انقلابی بیان ’’گانوں کے 35کفریہ اشعار‘‘سننے کاموقع ملا جس میں آپ نے بڑے ہی احسن اندازمیں ایمان کی اہمیت بیان فرماتے ہوئے امت کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت گانوں کے کفریہ اشعار کی نشاندھی فرمائی تاکہ مسلمان گانے باجوں سے بچ کر حمد باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ، منقبتِ اولیا سننے سنانے والے بن جائیں ۔ جب میں نے ایمان کو تباہ کرنے والے گانوں کے اشعار کے بارے میں سنا توخوف خدا سے میرا کلیجہ کانپ اُٹھا، دل سے گانے سننے کا شوق کافور ہوتا ہوا محسوس ہونے لگا اور میں ایمان کی سلامتی کی مدنی فکر سے سرشار ہوگیا۔پرسوز کیسٹ بیانات کی برکت سے میں نے زندگی کی بقیہ سانسوں کوغنیمت جانتے ہوئے بارگاہ الٰہی سے مغفرت کی بھیک طلب کی اور گناہوں بھری زندگی سے ناطہ توڑ کر دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ، سنّتوں کے عامل اسلامی بھائیوں کا قرب کیا ملا دل سنّت رسول کی محبت سے روشن ہوگیا ، فیشن پرستی کا خُمار کافور ہوگیا۔اللہ والوں کی نسبت کی اہمیت کا علم ہوا تو فوراً دامنِ عطار سے وابستہ ہوکر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا، نیکی کی دعوت دینا اور علاقے میں ہونے والے کیسٹ بیانات کے اجتماعات میں شرکت کرنا اپنا معمول بنالیا جوں جوں