کا ظاہر وباطن معطر ومعنبر ہوگیا ۔ مزید انفرادی کوشش کی برکت سے گھر امن وسلامتی کا گلشن بن گیا ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’ناچاقیوں کا علاج‘‘ کے صَفْحَہ 22 تا 23 پر گھرکو امن کا گہوراہ بنانے کے لیے ایک بہت ہی پیارا مدنی پھول موجود ہے کہ نَجاست کو نَجاست سے نہیں ، پانی سے پاک کیا جاتا ہے لہٰذا اگر کوئی آپ کے ساتھ نادانی بھرا سلوک کرے تب بھی آپ اس کے ساتھ مَحَبَّت بھر اسلوک کرنے کی کوشِش فرمائیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے مُثْبَت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضَرور ٹھنڈا ہو گا۔ وَاللہِ الْمُجیب! عَزَّوَجَلَّ وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے ظلم کرنے والے کو مُعاف کردیتے اور بُرائی کو بھلائی سے ٹا لتے ہیں ۔ بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کی ترغیب کے ضمن میں پارہ 24سورۂ حٓمٰ اَلسَّجْدہکی 34 ویں آیتِ کریمہ میں ارشاد ہے : اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہ عَدٰوَۃٌ کَاَنَّہ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ ترجَمۂ کنزالایمان : اے سننے والے ! برائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اس میں دشمنی تھی ایسا ہوجائے گا جیسا کہ گہرا دو ست۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} راہِ ہدایت نصیب ہو گئی
سعید آباد (کراچی) کے علاقے مواچھ گوٹھ کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ یوں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بھی