دعوت قبول کی اور کیسٹ اجتماع میں شریک ہو گیا۔ وہاں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رقت انگیز بیان سنا، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہو گئے، جس کی بَرَکت سے میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی اور پھر رفتہ رفتہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوتا گیا۔ مدنی ماحول کیا نصیب ہوا میرے اُجڑے گلشن میں بہار آگئی۔ میرے اخلاق وکردار سنور گئے، بے جا غصہ کرنے کی عادت ختم ہوگئی، گھروالوں سے بھی اچھے اخلاق سے پیش آنے لگا ساتھ ہی اہل خانہ پر انفرادی کوشش کا سلسلہ شروع کردیا ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی عرصے میں میرے گھر کا ماحول بہتر ہونے لگا ، نفرتیں ختم ہونے لگی اور اہل خانہ ایک دوسرے سے اخلاق سے پیش آنے لگے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے مدنی ماحول کی پرنور فضائیں کیا ملیں جلد ہی میری تمام گھریلو اُلجھنیں اور پریشانیاں رخصت ہوگئیں ، ہمارا گھر امن کا گہوراہ بن گیا، کدورتیں محبتوں میں بدل گئیں۔گھر کا ماحول اچھا ہوا تو دل ودماغ پر چھائی پریشانی دور ہوگئی اور میں دل جمعی سے اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے لگا یوں میں نے اعلیٰ نمبروں سے اپنا D.A.F مکینکل ڈپلومہ بھی پاس کر لیا۔ پھر جب رمضان المبارک کا پر بہار مہینہ تشریف لایا تو ملفوظاتِ امیرِ اہلسنّت سے فیض پانے ، نیکیاں کمانے، علمی معلومات بڑھانے اور بداخلاقی سے مکمل نجات پانے کے لیے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچ گیا اور خوب برکتوں سے فیض یاب ہوا، عاشقانِ رسول کے قُرْب میں رہ کر