Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
86 - 96
نبی کا غیرُ اللہسے دین کے لئے مدد طلب فرمانا: حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا:
قَالَ مَنْ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللہِؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوۡنَ نَحْنُ اَنۡصَارُ اللہِۚ(پ۳، اٰل عمران:۵۲)
ترجمۂ کنز الایمان:کون میرے مددگار ہوتے ہیںاللہکی طرف ؟حواریوں  نے کہا: ہم دینِ خدا کے مدد گار ہیں ۔
{۶}اللہ عَزَّوَجَلَّکا غیرُ اللہ کو مددگار فرمانا:
فَاِنَّ اللہَ ہُوَ مَوْلٰىہُ وَ جِبْرِیۡلُ وَ صٰلِحُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ۚ وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ بَعْدَ ذٰلِکَ ظَہِیۡرٌ ﴿۴﴾ (پ۲۸،التحریم۴)
ترجمۂ کنز الایمان: توبیشکاللہ ان کا مدد گار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں  ۔
کُن کا حاکم کردیا اللہنے سرکار کو
کام شاخوں  سے لیا ہے آپ نے تلوار کا(سامان بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کوئی فردِ بشر غیرِ خدا کی مدد کے بِغیر رہ ہی نہیں  سکتا!
سُوال(14): کیا آپ کے کہنے کامطلب یہ ہے کہ کوئی فردِ بشر غیرِ خدا کی مدد کے بغیر رہ ہی نہیں  سکتا؟
جواب: جی ہاں۔ مَثَلاً آپ کار میں  جارہے ہیں  ، اچانک آپ کی کار روڈ پر ’’اَڑ‘‘ گئی،