غوثِ پاک کے تین ایمان افروز ارشاد ات
مُحَقِّق عَلَی الِاْطلاق،خاتِمُ المُحَدِّثین، حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے’’اَ خبارُ الاخْیار ‘‘میں سرکارِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْاَکْرَم کے جو مبارَک اَقوال نَقْل فرمائے ہیں اُن میں سے تین مُلاحَظہ ہوں :{۱}میرے مُرید کا پردۂ عِفّت اگر مشرِق میں کُھل رہا ہو اورمیں چاہے مغرِب میں ہُوا جب بھی اُس کی پردہ پوشی کروں گا{۲}میں تا قِیامت اپنے مُریدوں کی دَسْتْ گِیری (یعنی امداد) کرتا رہوں گا اگر چِہ وہ سُواری سے گرے {۳} جو کسی سختی(مشکل) میں مجھے پکارے ( یعنی المدد یاغوث کہے) اُسے کُشادَگی حاصل ہو ( یعنی مشکل حل ہو)۔(اخبارُالاخیار ص ۱۹)
قسم ہے کہ مشکل کو مشکل نہ پایا
کہاہم نے جس وقت ’’یا غوثِ اعظم‘‘(ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال(12):شیخ عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی توعربی و فارسی بولتے تھے،مختلف بولیوں مثلاً اردو ، انگریزی، پشتو، پنجابی وغیرہ زَبان میں مدد کیلئے پکارنے پروہ کس طرح مدد فرمائیں گے؟
جواب: کوئی عورت اپنے شوہر کو چاہے کسی بھی زبان میں ستائے اُس کی زوجہ بننے والی جنَّتی حُور سمجھ لیتی ہے چُنانچہ