Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
61 - 96
کئی مقامات پر قراٰنِ کریم نے غیرُ اللہ کو مدد گار قرار دیاہے، اِس ضِمْن میں  4آیاتِ مبارَکہ  مُلاحظہ ہوں :
(۱)وَاسْتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ ؕ(پ۱،البقرہ: ۴۵)
ترجَمۂ کنزالایمان:اور صبرا ورنَماز سے مدد چاہو۔
     کیا صَبْر خدا ہے؟ جس سے اِستِعانت (یعنی مدد مانگنے )کا حکم ہوا ہے۔ کیا نَماز خدا ہے؟ جس سے اِستِعانت (یعنی طلبِ امداد) کو ارشاد کیا ہے۔ دوسری آیت میں  فرماتاہے:
(۲)وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی ۪(پ۶،المائدہ:۲)
ترجَمۂ کنزالایمان:اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔
	اگرغیرِ خدا سے مددلینی مُطْلَقاً مُحال(یعنی ہر صورت میں  ناممکن )ہے تو اس(آیتِ مبارَکہ میں  ارشاد کردہ)حُکمِ الٰہی کا حاصل کیا؟
(۳)اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَہُمْ رٰکِعُوۡنَ ﴿۵۵﴾(پ۶،المائدہ:۵۵)
ترجَمۂ کنزالایمان: تمہارے دوست نہیں  مگر اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے کہ نماز قائم کرتے ہیں  اور زکوٰۃ دیتے ہیں  اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں۔
(۴)وَالْمُؤْمِنُوۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ(پ۱۰،التوبہ:۷۱)
ترجمۂ کنزالایمان:مسلمان مرد اور مسلمان عورَتیں  ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔