Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
6 - 96
گئے اور ایک جگہ کی طرف اشارہ کر کے کھودنے کا حکم فرمایا، کُھدائی شروع ہوئی ، ایک پتَّھر ظاہِر ہوا، اُسے نکالنے کی تمام تر کوشِشیں  ناکام ہو گئیں ،یہ دیکھ کرمولیٰ مشکلکشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سُواری سے اُترے، اور دونوں  ہاتھوں  کی اُنگلیاں  اُس پتَّھرکی دراڑ میں  ڈال کر زور لگایاتو وہ پتَّھر نکل پڑا اور اُس کے نیچے سے ایک نہایت صاف و شَفّاف اور شیریں  (یعنی میٹھے )پانی کا چشمہ اُبل پڑا! اورتمام لشکر اُس سے سیراب ہوگیا۔ لوگوں  نے اپنے جانوروں  کو بھی پلایا اورمشکیزے بھی بھر لئے، پھرآپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے وہ پتَّھر اُس کی جگہ پررکھ دیا۔ گِرجا گھر کا عیسائی راہِب یہ کرامت دیکھ کر مولیٰ مُشکِلکُشاکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی خدمت میں  عرض گزار ہوا: کیا آپ نبی  ہیں ؟ فرمایا : نہیں۔ پوچھا: کیا آپ فرشتے  ہیں ؟ فرمایا: نہیں  ۔ اُس نے کہا: پھر آپ کون ہیں ؟ فرمایا: میں  پیغمبرمُرسَل حضرتِ سیِّدُنا محمدبن عبد اللہ خاتَمُ النَّبِیِّین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا صَحابی ہوں  اور مجھ کو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے چند باتوں  کی وصیَّت بھی فرمائی ہے۔اتناسنتے ہی وہ عیسائی راہِب کلمہ شریف پڑھ کر مُشَرَّف بہ اسلام ہوگیا۔آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا :تم نے اتنی مدَّت تک اسلام کیوں  قَبول نہیں  کیا تھا؟ راہِب نے کہا : ہماری کتابوں  میں  یہ لکھا ہوا ہے کہ اِس گِرجا گھر کے قریب پانی کا ایک چشمہ پوشیدہ ہے ، اِس چشمے کو وُہی شخص ظاہر کرے گا جو نبی ہوگا یا نبی کاصَحابی۔ چُنانچِہ میں  اور مجھ سے پہلے بَہُت سے راہِب اِس گرجا گھر میں  اِسی انتِظار میں  مُقِیم رہے۔ آج آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے