Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
59 - 96
جبریلِ امین اور نیک مؤمنین کو’’مولیٰ ‘‘ کہا گیا ہے ۔ چُنانچہ پارہ 28 سُوْرَۃُ التَّحْرِیْمآیت نمبر4میں ربّ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے : فَاِنَّ اللہَ ہُوَ مَوْلٰىہُ وَ جِبْرِیۡلُ وَ صٰلِحُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ۚ
ترجَمۂ کنز الایمان:توبے شک اللہ اُن کامدد گارہے اورجبریل اورنیک ایمان والے۔
کہا جس نے یاغوث اَغِثْنی تو دَم میں
ہر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم (سامان بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مفسّرِین کے نزدیک ’’مولیٰ ‘‘ کے معنیٰ
سُوال(3):آپ نے مولیٰ کے معنیٰ ’’ مددگار‘‘ لکھے ہیں  کیادیگر مُفسّرِین کا بھی اِ س سے اتّفاق ہے؟
جواب:کیوں نہیں  ۔مُتَعدِّد تَفاسیر کے حوالے دیئے جا سکتے ہیں نَمُونۃ6 کُتُبِ تفسیر کے نام مُلاحَظہ ہوں  جن میں  اِس آیتِ مبارکہ میں  وارِد لفظ’’ مولیٰ ‘‘کے معنیٰ وَلی اور ناصِر ( یعنی مدد گار) لکھے ہیں :(۱)تفسیرطَبَری جلد 12صفحہ154(۲)تفسیرقُرطُبی جلد 18 صفحہ 143 (۳)تفسیرِکبیرجلد  10صفحہ570(۴)تفسیرِبَغْوی جلد  4صفحہ337 (۵)تفسیرِ خازِن جلد 4صفحہ286(۶) تفسیرِ نَسفی صفحہ1257 ۔ اُن چار کتابوں  کے نام بھی حاضِر ہیں  جن میں  آیتِ مبارَکہ کے لفظ ’’مولیٰ‘‘ کے معنیٰ ’’ناصر‘‘(یعنی مددگار) کئے گئے ہیں :(۱)تفسیرِجلالین