Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
55 - 96
ربِّ لَمْ یَزَل عَزَّ وَجَلَّ کا فَضْل ہوگیا ۔ میں  نے مَدَنی قافِلے کے تمام مسافِروں  کو جمع کر کے اِعلان کیا کہ کل تک میں  بد عقیدہ تھا آپ سب گواہ ہو جایئے کہ آج سے توبہ کرتا ہوں  اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی نیّت کرتا ہوں۔ اسلامی بھائیوں  نے اِس پر فرحت و مَسَرَّت کا اظہار کیا۔ دوسرے دن30 روپے کی نُکْتِی( ایک بَیسن کی مٹھائی جو موتی کے دانوں  کی طرح بنی ہوتی ہے) منگوا کرمیں  نے سرکارِ بغداد حُضُورِ غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جِیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکی نیاز دِلوائی اور اپنے ہاتھوں  سے تقسیم کی ۔ میں  35 سال سے سانس کے مَرَض میں  مبتَلا تھا ،کوئی رات بِغیر تکلیف کے نہ گزر تی تھی، نیز میری سیدھی داڑھ میں تکلیف تھی جس کے باعِث صحیح طرح کھا بھی نہیں  سکتا تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے  کی بَرَکت سے دورانِ سفر مجھے سانس کی کوئی تکلیف نہ ہوئی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں  سیدھی داڑھ سے بِغیر کسی تکلیف کے کھانا بھی کھا رہا ہوں  ۔میرا دل گواہی دیتا ہے کہ عقائدِ اَہلسنّت حق ہیں  اور میرا حُسنِ ظن ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں  مقبول ہے ۔
چھائے گرشَیطَنَت ،تو کریں  دیر مت	قافلے میں  چلیں ،قافِلے میں چلو
صُحبتِ بد میں  پڑ، کر عقیدہ بگڑ	 گر گیا ہو چلیں ،قافِلے میں  چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد