Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
54 - 96
سال تک نیاز شریف اورمیلاد شریف وغیرہ پر گھر میں  اِعتِراض کرتا رہا مجھے پہلے دُرُود شریف سے بَہُتشَغَف تھا(یعنی بے حد دلچسپی ورغبت تھی) مگر غَلَط صُحْبَت کے سبب  دُرُودِپاک پڑھنے کا جذبہ ہی دم توڑ گیا۔ اتِّفاق سے ایک با رمیں  نے دُرُود شریف کی فضیلت پڑھی تو وہ جذبہ دوبارہ جاگا اور میں  نے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کا معمول بنا لیا ۔ایک رات جب دُرُود شریف پڑھتے پڑھتے سو گیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے خواب میں  سبز گنبد کا دیدار ہو گیا اور بے ساخَتْہ میری زَبان سے اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہجاری ہو گیا۔صبح جب اُٹھا تو میرے دل کے اندرہَل چل مچی ہوئی تھی ،  میں  اِس سوچ میں  پڑ گیا کہ آخِر حقّ کا راستہ کون ساہے؟حُسنِ اتِّفاق سے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا سنّتوں  کی تربیّت کا مَدَنی قافِلہ ہمارے گھر کی قریبی مسجِد میں  آیا توکسی نے مجھے مَدَنی قافِلے میں  سفَر کی دعوت دی، میں  چُونکہ مُتَذَبْذِب (Confused) تھا اِس لئے تلاشِ حق کے جذبے کے تَحْت مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ میں  نے سفید عمامہ باندھا تھا مگر سبز عمامے والے مَدَنی قافِلے والوں  نے سفَر کے دَوران مجھ پرنہ کسی قسم کی تنقیدکی نہ ہی طنز کیابلکہ اَجنَبِیَّت ہی محسوس نہ ہونے دی ۔ امیرِقافِلہ نے مَدَنی اِنْعامات کا تعارُف کروایا اور اسکے مطابِق معمول رکھنے کا مشورہ دیا ۔ میں  نے مَدَنی اِنْعامات کا بغورمُطالَعَہ کیا تو چونک اُٹھا !کیوں  کہ میں  نے اتنے زبردست تربیّتی مَدَنی پھول زندَگی میں  پہلی ہی بار پڑھے تھے ۔ عاشِقانِ رسول کی صُحْبَت اور  مَدَنی اِنْعامات کی بَرَکت سے مجھ پر