Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
53 - 96
میں  رہنا کیسے پسند فرماتا۔!
رسولُ اللہ طیِّب اُن کے سب ساتھی بھی طاہِر ہیں
چُنِیدہ بہرِ پاکاں  حضرتِ فاروقِ اَعظم ہیں (مراٰۃ المناجیح ج۸ص۳۳۵)
مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تمام صَحابۂ کِرام اور اہلِ بیتِ عِظام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی حقیقی اُلفت وعقیدت کی سعادت اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ صِرْف اہلِ سنّت کے حصّے میں  آئی۔ دین پر اِستِقامت پانے، صَحابہ واہلِ بَیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت کا جام پینے پلانے اور اولیاءے کِرام کا خُصوصی فَیضان پانے کے لئے ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے کہ اِس مَدَنی ماحول سے وابَستگی دونوں  جہانوں  میں  کامیابی کا ذَرِیعہ ہے۔ دعوتِ اسلامی کے پُربہار مَدَنی ماحول میں بگڑے ہوئے عقائد واَعمال کی نحوستوں  اور گندگیوں  سے چُھٹکارا ملتا اور حق پر قائم رہنے کا پختہ ذِہن بنتا ہے۔ آپ کی ترغیب وتحریص کیلئے ایک اِیمان اَفروز مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ 
بدعقیدَگی سے توبہ
	لطیف آباد حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اِس طرح بتایا: بعض لوگوں  کی صُحْبَت میں  بیٹھنے کی بِناپر میرا ذِہْن خراب ہو گیا اور میں  تین