Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
46 - 96
(غیب کی خبر دیتے ہوئے) اِرشاد فرمایا: ’’{1}…قومِ ثَمود کا وہ شخص(یعنی قَدار بِن سالِف) جس نے اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کے نبی( حضرتِ) صالِح (علیہ السلام) کی مقدّس اُونٹنی کی مبارَک ٹانگیں  کاٹی تھیں  اور {2}…اے علی(کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم)!وہ شخص جو تمہارے سر پر تلوار مار کرتمہاری داڑھی خون سے سرخ کردے گا۔‘‘(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۶ص۳۶۵حدیث۱۸۳۴۹ مُلَخَّصاً)
جن کا کوثر ہے جنَّت ہے اللہ کی	جن کے خادِم پہ رافت ہے اللہ کی
دوست پر جن کے رَحْمت ہے اللہ کی	جن کے دشمن پہ لعنت ہے اللہ کی
اُن سب اہلِ مَحَبَّت پہ لاکھوں  سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تین خارِجیوں  کی تین صَحابہ کے بارے میں  سازِش
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعہ192 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’سوانِحِ کربلا‘‘ صفْحہ76تا77پرصدرُالْاَ فاضِل حضرت علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی نَقْل فرماتے ہیں : خَوارِج میں  سے ایک نامُراد عبدالرحمن بن مُلْجَم مُرادی نے بُرَک بن عبدُ اللہ تمیمی خارِجی اور عَمْر وبن بُکَیْر تمیمی خارِجی کو مکۃُالمکرمہ میں جمع کرکے مولائے کائنات حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ، حضرتِ سیِّدُنا امیرمُعاوِیہ بن ابی سُفیان اور حضرتِ سیِّدُنا عَمْروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم