Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
44 - 96
(ترمذی حدیث۳۷۹۵) ان ہی دونوں  جنتی پھولوں  کا صَدْقہ ! احمد رضا کو بروزِ قِیامت پھول کی طرح ہنستا بَستا رکھنا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گھرانۂ حیدر کی فضیلت
         حضراتِ حَسَنَینِ کریمَینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ایک بار بیمار ہو گئے تو امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم و حضرتِ سیِّدَتُنا بی بی فاطِمہ اور خادِمہ حضرتِ سیِّدَتُنا فِضَّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے اِن شہزادوں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی صِحّت یابی کے لیے تین روزوں  کی مَنّت مانی۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں  شہزادوں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو شِفاعطا فرمائی، چُنانچِہ تین روزے رکھ لئے گئے۔ حضرت ِمولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم تین صاع  جَولائے ۔ ایک ایک صاع ( یعنی 4کلو میں سے 160گرام کم) تینوں  دن پکایا۔ جب اِفطار کا وَقت آیا اور تینوں  روزہ داروں  کے سامنے روٹیاں  رکھی گئیں  تو ایک دن مِسکین، ایک دن یتیم اور ایک دن قیدی دروازے پر حاضِر ہوگئے اور روٹیوں  کا سُوال کیا تو تینوں  دن سب روٹیاں  اُن سائلوں  کو دے دیں  اور صِرْف پانی سے اِفطار کر کے اگلا روزہ رکھ لیا۔(خزائن العرفان ص۱۰۷۳ بتصرف) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
بھوکے رہ کے خود اَوروں  کو کھلا دیتے تھے
کیسے صابِر تھے محمد کے گھرانے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد