دولتِ دُنیا کے پیچھے تُو نہ جا آخِرت میں مال کا ہے کام کیا؟
مالِ دُنیا دوجہاں میں ہے وبال کام آئے گا نہ پیشِ ذُوالجلال
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے مصطَفٰے کی مولیٰ مُشکلکشا پر عطائیں ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت ِ سیِّدُنا مولیٰ مُشکل کُشا، علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے جس قدر فضائل وکمالات آپ نے ملاحَظہ فرمائے وہ سب رسولِ خدا، محمدِ مصطَفٰے، قاسمِ نعمتِ ہر دوسرا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدْقے میں ہیں۔ حضور نبیِّ کریم،رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلٰوةِ وَالتَّسْلِيْمکی خُصُوصی شفقتوں اور عطاؤں کے طفیل اللہ تَعَالٰی نے حضرت ِ سیِّدُناعلیُّ المُرتَضٰی،شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو وہ مقام عطا فرمایا کہ جس پر آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے بعد آنے والا ہر شخص رَشک کرتا ہے۔اللہ و رَسُوْل عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو اپنا محبوب قرار دے کر ایسا مُمتاز مقام عطا فرمایا کہ جس تک کوئی بڑے سے بڑا ولی،قُطب، غوث، اَبدال بھی نہیں پہنچ سکتا۔بہارِ شریعت جلد اوّل صفحہ253 پر ہے: ’’کوئی ولی کتنے ہی بڑے مرتبے کا ہو کسی صحابی کے رُتبے کو نہیں پہنچ سکتا ۔ ‘‘
واہ! کیا بات ہے فاتِحِ خیبر کی
حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم پر شفقت وعطائے