Brailvi Books

کراماتِ شیر خدا
25 - 96
ترے چاروں  ہم دم ہیں  یک جان یک دل
ابوبکر فاروق عثماں  علی ہے(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَحَبّتِ علی کا تقاضا
          امیرُ الْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی، شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم   نے فرمایا: رسولِ کریم ،رَء ُوْفٌ رَّحیمعَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلٰوةِ وَالتَّسْلِيْم کے بعد سب سے بہتر ابوبکر وعمر ہیں  پھر فرمایا: ’’لَا یَجْتَمِعُ حُبِّیْ وَبُغْضُ اَبِیْ بَکْرٍ وَّعُمَرَ فِیْ قَلْبِ مُؤْمِنٍیعنی میری  مَحَبّت اور  (شَیْخَیْنِ جَلِیْلَیْن) ابو بکْر و عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا بُغْض کسی مؤمن کے دل میں  جَمْعْ نہیں  ہو سکتا۔‘‘
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۳ص۷۹ حدیث۳۹۲۰)
کبھی بھی پیاس نہ لگنے کا انوکھا راز
	جولوگ ’’دما دم مست قلندر علی دا پہلا نمبر‘‘ والا نظریہ رکھتے ہیں  ، سخت خطا پر ہیں ، اُن کی فَہمائش کیلئے ایک ایمان افروز حکایت پیش کی جاتی ہے ، پڑھیں  اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  توفیق بخشے تو قبولِ حق کریں  چُنانچِہ حضرت ِسیِّدُناشیخ ابو محمد عبدُاللہ مُہْتَدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں  نے حج کی سعادت حاصِل کی۔ حرم شریف میں  ایک شخص کے بارے میں  سنا کہ یہ پانی نہیں  پیتا ! مجھے بڑا تعجب ہوا، میں  نے اُس سے ملکر اِس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا: میں  ’’حِلّہ‘‘ کا باشندہ ہوں  ، ایک رات میں  نے خواب میں  قِیامت