علی کے واسِطے سورج کو پھیر نے والے
اشارہ کر دو کہ میرا بھی کام ہو جائے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نام و اَلقاب
امیرُ الْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا مولیٰ علی مشکلکشا شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مکّۃ المکرَّمہزَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًمیں پیدا ہوئے۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی والِدۂ ماجدہ حضرت سیِّدَتُنافاطِمہ بنتِ اَسَدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے والد کے نام پر آپ کا نام ’’حیدر ‘‘رکھا،والِد نے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا نام’’علی‘‘ رکھا۔ حُضورِ پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو ’’ اَسَدُ اللہ ‘‘ کے لقب سے نوازا ،اس کے علاوہ ’’مُرتَضٰی(یعنی چُنا ہوا)‘‘،’’ کَرّار(یعنی پلٹ پلٹ کر حملے کرنے والا)‘‘،’’شیرِ خدا ‘‘اور ’’مولا مشکِل کُشا‘‘آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مشہور اَلقابات ہیں۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مکّی مَدَنی آقامیٹھے میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چچا زاد بھائی ہیں۔ (مراٰ ۃ المناجیح ج ۸ ص۴۱۲ وغیرہ ملخصا)
حضرتِ علی کا مُخْتَصر تعارُف
خلیفۂ چہارُم، جانَشینِ رسول، زَوجِ بَتُول حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابی طالب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی کُنْیَت’’ابوالحَسَن‘‘ اور ’’ابوتُراب‘‘ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ