تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دیدار والا) یہ واقِعہ خواب میں نہیں بلکہ بیداری کی حالت میں پیش آیا۔ (الحاوی للفتاوی للسیوطی ج۲ص۳۱۵)
کئی دن تک رہے محصور ان پر بند تھا پانی
شہادت حضرتِ عثمان کی بے شک ہے لاثانی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ سرکار نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر بعطائے پروردگار عَزَّ وَجَلَّ سیِّدُنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے تمام حالات ظاہر و آشکار تھے، ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے کسوں کے مدد گار بھی ہیں جبھی تو فرمایا: اِنْ شِئْتَ نُصِرْتَ عَلَیْہِمْ’’یعنی اگر تمہا ری خو اہِش ہو تو ان لوگوں کے مقابلے میں تمہا ری امداد کروں۔‘‘
غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجے کہ ہے
بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خون ریزی نا منظور
حضرت سیِّدُنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کیبے مثال صبر و تحمّل پر قربان! جامِ شہادت