Brailvi Books

کالے بچھو کاخوف
20 - 32
مشورہ دیا میں نے فوراً حامی بھرلی یوں میں عطاری بھی ہو گیا۔ تادمِ تحریر میں ذیلی حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{10} دہلی کا درزی
	مدینۃُالمرشد بریلی شریف (یو۔پی، ہند) کے علاقے شاہ گڑھ کے محلے بہڑی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے کہ میں فیشن پرستی میں مستغرق رہنے والا انسان تھا اور مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ میٹھے میٹھے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف مونڈ کر گندی نالی میں بہا دیا کرتاتھا، فلموں ڈراموں کا انتہائی شوقین تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں دہلی میں سلائی کا کام کرتا تھا۔ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے بریلی شریف میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ میں نے ان کی دعوت قبول کرلی۔ اجتماع میں حاضری کے دوران میرا گزر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال) کے پاس سے ہوا تو میری نظر امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے رسائل