Brailvi Books

کالے بچھو کاخوف
19 - 32
{9}خطرناک برائیوں کا مرتکب 
	ضلع قصور( پنجاب پاکستان)کی تحصیل پتوکی کے شہر چھانگا مانگا کے قریبی گاؤں کوٹ شیرربانی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دنیا کی رنگینیوں میں گم، گناہوں کی تاریک وادی میں زندگی بسر کر رہا تھا مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نماز روزے سے یکسر غافل، موجودہ معاشرتی برائیوں میں گرفتار تھا۔ خوش قسمتی سے میری ملاقات تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی۔ انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ انداز اس قدر مشفقانہ تھا کہ میرا دل چوٹ کھا گیا۔ اور میں نمازیں پڑھنے لگا اُن کی انفرادی کوشش جاری رہی۔ انہوں نے مجھے شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے تحریر کردہ چند رسائل دیئے جنہیں پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں کس قدر غلط کردار کا مالک تھا اور معاشرے کی کتنی خطرناک برائیوں کا مرتکب تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان رسائل کی برکت سے میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کی اور نیکی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ انھوں نے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت کر کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ سے وابستہ ہو جانے کا