پر پڑی جن میں سے ایک کا نام ’’کالے بچھو‘‘ تھا، اسے خرید کر اپنے پاس رکھ لیا اور اجتماع میں شرکت سے واپسی پر جب میں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا تو میرے اندر مدنی انقلاب برپا ہو گیا میں نے ہاتھوں ہاتھ گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجالی۔ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والا بن گیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر تحصیل مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف عمل ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11}غیراخلاقی حرکات سے توبہ
مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے نیوسمن آباد کے چاہ جموں والا بازار میں مقیم اسلامی بھائی کے تحریری مکتوب کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے کہ میں پرلے درجے کا گنہگار شخص تھا والدین کی عزت و تکریم میں کوتاہی کرتا تھا۔ گندے ماحول، فلموں و ڈراموں کی نحوست نے میرا ستیاناس کر دیا تھا۔ کیبل اور انٹرنیٹ پر فحش مناظر دیکھتا تھا امردوں سے دوستیاں کرتا اور ان سے غیراخلاقی حرکات کا ارتکاب کرتا۔ خوف خدا عَزَّوَجَلَّاور عشق مصطفی صَلّی اللہ تَعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم کی