بلوچاں کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرا لڑکپن تھا جب تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مدنی قافلہ ہمارے محلے کی مسجد عثمانیہ میں حاضر ہوا۔ مدنی قافلے میں شریک عاشقانِ رسول نے دیگر اسلامی بھائیوں کی طرح مجھ پر بھی شفقت فرمائی اور مجھے امیرِ اہلسنّت کا تحریر کردہ ایک رسالہ بنام ’’بھیانک اونٹ‘‘دیا، اسے پڑھا تو اس رسالے میں حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسَلَّم پر کئے گئے مظالم کا بیان پڑھ کر میرا ننھاسا دل پسیج گیا۔ رسالے کے آخر میں دئیے ہوئے گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 12 مدنی پھول بھی تھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کو پڑھا دل شاد شاد ہو گیا، اور یوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اس پیارے پیارے ماحول سے فیضیاب ہونے لگا۔ پھر اپنے محلے کے اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی برکت سے مجھے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت ملی یوں دعوتِ اسلامی کی محبت میرے چمنستان قلب میں گل لالہ بن کر لہلہانے لگی۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد