Brailvi Books

کفن کی سلامتی
26 - 33
 نے لوگوں کو اپنامرید بنانے کی اِجازت سے نوازاہے )سے رابطہ کرکے ہاتھوں ہاتھ امی جان کو امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہُم العَالیہکے ذریعے سرکارِ بغداد ، حضورغوثِ پاک(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کا مرید کرادیا۔بیعت ہوتے ہی امی جان کی زندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہوگیا، نماز روزے کی پابندی کرنا،گانے باجے سننے کے بجائے نعتیں پڑھنا ان کا معمول بن گیا۔ایک روزجب نمازِفجرکے لئے بیدارہوئیں تو چہرے پرخوشی کے آثاردیکھ کرمیں نے وجہ دریافت کی توفرمایا:’’آج رات میرے پیرومرشد حضور غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)میرے خواب میں تشریف لائے تھے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ کاکرنا ایساہوا کہ کچھ ہی عرصے کے بعد ان پر فالج کا اٹیک ہوگیا لیکن اس بیماری کے باوجودبھی امی جان کے معمولات میں کوئی فرق نہ آیاحتّٰی کہ نمازکے وقت فرماتیں :’’مجھے وُضوکرادو‘‘اور اشاروں سے نمازادا فرماتیں۔ ایسی بیماری کی حالت میں بھی تلاوتِ قرآن پاک کرنا ان کاوظیفہ تھا،علاوہ ازیں ان کی زبان ہروقت کَلِمَۂ طَیِّبہ اور دُرُود پاک سے تررہتی تھی۔ کم و بیش ایک سال بعد حضور غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کی منقبت پڑھتے ہوئے فالج کا دوسرا حملہ ہوا ،جس کے باعث امی جان کی طبیعت اورزیادہ بگڑگئی۔ دوسرے دن عصر کے