Brailvi Books

کفن کی سلامتی
27 - 33
 وقت اچانک بلندآواز سے  کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہوئے بڑی بہن سے فرمانے لگیں :’’ دروازہ کھول دو۔‘‘وجہ پوچھی توفرمایا:’’میرے مہربان آقا، سرکارِمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم مجھے لینے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔‘‘ بڑی بہن نے جونہی دروازہ کھولا توامی جان کی روح قَفَسِ عُنصری سے پرواز کر گئی۔
 	اِنتقال کے کچھ عرصہ بعدبڑے بھائی نے امی جان کو خواب میں سفید لباس میں ملبوس نہایت خوش وخرم دیکھاتوپوچھا:’’امی جان ہم آپ کوقبرمیں چھوڑآئے تھے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیامعاملہ فرمایا؟‘‘ فرمانے لگیں :’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّقبرکے سوالات میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے کامیابی نصیب ہوگئی ، اب میری قبرجنت کاباغ بن چکی ہے۔ ‘‘پھرمیرے بڑے بھائی کانام لے کرارشادفرمایا:’’بیٹاتم کبھی دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول مت چھوڑنا کیونکہ یہ سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول ہی کی برکتیں ہیں۔‘‘  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اب ہمارے گھرمیں مدنی ماحول بن چکا ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد