Brailvi Books

کفن کی سلامتی
25 - 33
 درد کے باوجود تربیتی حلقے میں شریک ہوگئے ۔عصر کی نماز باجماعت پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ ادا کی اور کَلِمَۂ طَیِّبہلَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کاوِردکرتے کرتے،پیچھے کی جانب آہستگی سے گرگئے ۔ اسلامی بھائیوں نے جونہی آگے بڑھ کراُٹھاناچاہاتودیکھا کہ وہ جان جانِ آفریں کے سپردکرچکے تھے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}موت کے بعدوالدہ کی بیٹے کو نصیحت
	ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میری امی جان دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل گانے باجوں اورفلموں ڈراموں کی بَہُت شوقین تھیں۔میں چونکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھااوروقتاًفوقتاًامی جان کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رُونُماہونے والے ایمان افروزواقعات سناتا رہتا تھا ۔ چُنانچِہ ایک دن امی جان نے فرمایا:’’میں شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدامت بَرَکاتُہُم العَالیہسے مریدہوناچاہتی ہوں۔‘‘ میں نے وکیلِ عطار(وہ خوش نصیب اسلامی بھائی جنہیں امیرِاہلسنّتدامت بَرَکاتُہُم العَالیہ