Brailvi Books

کفن کی سلامتی
24 - 33
ہے کہ ہمارے علاقہ کے رہائشی غلام حیدر عطاری(عمرتقریباً72سال)دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے متأثرہوکر2002ء میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ مدنی ماحول سے توکیاوابستہ ہوئے ان کے تووارے ہی نیارے ہوگئے،یہ سنّتیں سیکھنے کاشوق اورنیکی کی دعوت دینے کاجذبہ ہی تھاکہ وہ ہرپندرہ دن کے بعدتین دن کے مدنی قافلے میں باقاعدگی سے سفرفرماتے۔ رمضان  المبا رک  ۱۴۲۴ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی تربیتی اِعتکاف میں سنّتِ اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔دورانِ اعتکاف مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات میں نہ صرف خودشرکت فرماتے بلکہ دوسرے معتکف اسلامی بھائیوں کوبھی شرکت کی ترغیب دلاتے۔بائیسویں شب ہونے والے اجتماعِ ذِکرونعت کے بعد مبلّغِ دعوتِ اسلامی(جو اس وقت پنجاب مکی کے نگران تھے) سے ملاقات کے بعدکہنے لگے:’’ دُعا فرمائیے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اپنے رستے میں موت عطا فرمائے‘‘۔ چُنانچِہ اگلے ہی روز یعنی 22رمضان المبارک کو عصر کی نمازسے قبل اچانک فرمانے لگے، میرے جسم کے بائیں جانب دردہورہا ہے، لیکن