بعدِ وفات اجتماع کی دعوت
ان کا (ہی) بیان ہے کہ اِنتقال کے تین روزبعد محمدعمرریاض عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری اپنے ایک دوست کے خواب میں آئے اورکہنے لگے: ’’آپ اِس جمعرات ہفتہ وار اجتماع میں تشریف نہیں لائے؟مَیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّیہاں بَہُت خوش ہوں۔‘‘
چندروزبعدایک عزیزکے خواب میں آئے توپیالے میں پانی پی رہے تھے ،پوچھنے پر بتایاکہ ’’یہ حوضِ کوثرکاپانی ہے‘‘۔
ایک روز خالہ جان کے خواب میں تشریف لائے تو سر سبز وشاداب پودوں کے درمیان سے انگور اور مختلف پھل توڑ کر کھارہے تھے ۔خالہ جان کو دیکھ کر کہنے لگے:’’ میں یہاں بَہُت خوش ہوں ‘‘۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7} نمازکے فوراً بعد انتقال
راولپنڈی (پنجاب) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان