Brailvi Books

کفن کی سلامتی
21 - 33
ہوتے بلکہ انفرادی کوشش کر کے اپنے ہم عمر اسلامی بھائیوں کو بھی اجتماع میں لے جاتے۔اگرکبھی کوئی انہیں انفرادی کوشش پر جھڑک دیتا توسرجھکائے اس کی جلی کٹی باتیں سن کرصبر کرتے اورکوئی جواب نہ دیتے۔ والدین کااَدَب واحترام اوران کی قدم بوسی کرنا خاندان بھر میں ان کی پہچان بن چکا تھا۔
	31مئی 2006 ء کومیرامیٹرک کاپرچہ تھا، مجھے کہنے لگے: ’’مَیں بھی موٹرسائیکل پر آپ کے ساتھ جاؤں گا،آپ پیپردیجئے گا اور میں باہربیٹھ کرغوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کاتحفہ پیش کرتا رہوں گا۔‘‘چُنانچِہ میں نے ان کی بات مان لی۔ الغرض جب گھرسے نکلنے لگے تو عمر بھائی نے والدہ کے قدم چُومے اور والدہ سے دُعائیں لیکر روانہ ہو گئے۔ اتفاقاً مَیں اس دن موٹر سائیکل نہ چلا سکا اس لئے چھوٹے بھائی موٹر سائیکل چلارہے تھے گھرسے نکلتے ہی انہوں نے بلندآواز سے دُرُودِپاک پڑھنا شروع کردیا،ساتھ ساتھ حضورغوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ایصالِ ثواب کی خاطر سورۂ فاتحہ اورسورۂ اخلاص کا وِرد کرنے لگے۔اسی دوران مجھے کہنے لگے: ’’آپ بے فکرہوکرپیپردیجئے گامیں توگیارہویں والے پیرصاحب ،غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی بارگاہ میں