Brailvi Books

کفن کی سلامتی
20 - 33
مَیں بَہُت چین سے ہوں اور مجھے یہاں دُنیاسے زیادہ وسیع اور اچھا رِزق مل رہا ہے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{6}کمسِن مُبلّغ کی ایمان افروزوفات
	صوبہ پنجاب کے شہر گلزارِ طیبہ(سرگودھا)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہُم العَالیہکے اعلیٰ کردار اورآپ کی ذاتِ مبارکہ سے صادِرہونے والی کرامات کاتذکرہ سن کراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَیں شوال المکرم ۱۴۱۷ھ/ مارچ1997ء میں امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالیہ سے مرید ہوگیا،نہ صرف تنہا بلکہ تمام گھروالوں کو عطاری بنوادیا۔ ابھی چندروزہی گزرے تھے کہ میرے چھوٹے بھائی محمدعمرریاض عطاری (عمرتقریباً17سال)کی زندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہوناشروع ہوگیا۔باجماعت نمازوں کااِہتمام،ہروقت نگاہیں جھکائے رکھنا اس کی فطرتِ ثانیہ بن چکی تھی۔دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خودشریک