Brailvi Books

کفن کی سلامتی
15 - 33
{4}وفات سے قبل توبہ نصیب ہوگئی 
	با ب المدینہ (کراچی ) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہمارے علاقہ کی جامع مسجدمیں کچھ مسائل کی وجہ سے فیضانِ سنّت کادرس دینے کی اجازت نہ تھی،اسی وجہ سے مسجد کے باہرعشاء کی نمازکے بعد چوک درس ہوتا تھا جس میں بَہُت سے اسلامی بھائی شرکت کرتے ،ایک دن حسبِ معمول بعدِ عشاء چوک درس کے لیے مبلّغ اسلامی بھائی تشریف لائے توقرب وجوارمیں موجود لوگوں کودرس میں شرکت کی دعوت پیش کی ،ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر قریب ہی رکشا اسٹینڈ پرموجودچوکیدار راجو بھائی کو بھی درس میں شرکت کی دعوت پیش کی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ’’راجو بھائی‘‘ دعوت قبول کرتے ہوئے درسِ فیضا نِ سنّت میں شریک ہوگئے ۔درس کے بعدمبلغِ دعوتِ اسلامی نے رِقّت انگیز دُعا سے قبل شرکائے درس کوسابقہ گناہوں سے توبہ کروائی ۔ اور دورانِ دُعا حاضرین کی مغفرت کے لیے بھی دُعامانگی جس پرسب نے بآوازِبلند آمین کہا۔ دُعا کے آخرپر شرکائے درس نے بلند آوازسے دُرُودِپاک پڑھا، راجوبھائی نے دُرُودِ پاک پڑھتے ہوئے انگوٹھے چُوم کرآنکھوں سے لگائے اور بلند