Brailvi Books

کفن کی سلامتی
14 - 33
 صحبت نے ان پرسنّتوں کے ایسے گہرے نقوش چھوڑے تھے کہ محرم الحرام کے مہینے تک نمازپنجگانہ کے علاوہ نفل نمازاورروزوں کی پابندی کرتے رہے ۔ ایک دن اچانک گھروالوں سے ایک اسلامی بھائی کانام لے کرانہیں بُلانے کوکہا مگر گھر والے کسی وجہ سے نہ بُلاپائے۔ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے دوبارہ دریافت کیا کہ کیا کوئی بُلانے گیا ہے؟جب جواب نفی میں ملا توسب گھر والوں کو جمع کرکے کچھ اس طرح فرمانے لگے:’’ ان مبلغِ دعوت اسلامی سے کہنا کہ تمہارا اسلامی بھائی دنیا سے جارہا ہے،دِل چاہتاتھاکہ اپنے محسن کی آخری بارزیارت کرلوں ‘‘ ان بُزُرگ اسلامی بھائی نے یہ کہنے کے بعداپنے گھر والوں سے فرمایا:’’سب پڑھو الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْل اللہ اور خود بھی دُرُودِ پاک کا وِرد کرنے لگے ۔ابھی تھوڑی ہی دیرگزری تھی کہ فرمایاپڑھو ’’ لَآاِلٰہ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ‘‘اورخودبھی پڑھنے لگے ، اسی طرح بآوازِ بلند کلمہ طیبہ پڑھتے پڑھتے ان کی روح قفسِ عُنصری سے پرواز کرگئی۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد