Brailvi Books

کفن کی سلامتی
13 - 33
{3}قابل رشک وفات
	دیپالپور(پنجاب ،پاکستان) کے ایک مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِ لُباب ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک عمر رسیدہ بزرگ رہاکرتے تھے،ہم نے انہیں کبھی نمازکے لئے مسجدمیں آتے نہ دیکھاحتّٰی کہ رمضان شریف کے مبارک مہینے میں بھی وہ مسجد میں نظرنہ آتے ۔ بالآخران پر اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم کی بارش اس طرح برسی کہ ایک روز ہمارے علاقے کے ایک مبلّغِ دعوت اسلامی سے ان کی ملاقات ہوگئی ۔اس اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے بڑی فراخ دِلی سے قبول کیااوراِعتکاف میں بیٹھ گئے۔ تربیتی اعتکاف میں ہونے والے مبلغین کے سنتوں بھرے بیانات نے ان کی زندگی میں مدنی اِنقلاب بَرپا کر دیا ، اب تو نماز کی پابندی کے حوالے سے ان کاجذبہ قابلِ ستائش تھا،نہ صرف فرض نمازبلکہ تہجد،اِشراق، چاشت اور اَوّابین کی بھی ذوق وشوق سے پابندی فرماتے ۔ الغرض تربیتی اعتکاف کے دوران مُیسَّرآنے والی اسلامی بھائیوں کی