مرحلے میں ہیں۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے مطالعے سے جہاں اِیمان کو مضبوطی نصیب ہوگی وہیں اپنے عقائد کے بارے میں شش وپنج میں رہنے والوں کو بھی سیدھا راستہ دِکھائی دے گاکیونکہ کلمۂ پاک پڑھتے ہوئے ، اللہ ورسُول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِپاک کرتے ہوئے ، نیک عمل کرتے ہوئے اِنتقال کرنا اور بعدِ دفن قبرسے خوشبو کا آنا ،کسی وجہ سے قبر کھل گئی تو کفن سلامت ملنا ، اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِن اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے عقائد کے صحیح ہونے کی مضبوط دلیل ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۳۰ شعبان المُعظَّم ۱۴۳۰ھ، 22اگست 2009ء