Brailvi Books

کفن کی سلامتی
11 - 33
طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اوردامنِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسُول کی صحبت میں رہنے والابے وَقعت پتّھر بھی اللہ اور اس کے رسُول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور بسا اوقات ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اوراپنے لیے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ماضی قریب میں عاشقانِ رسُول کی دنیا سے ایمان افروز رخصتی اور بعدِ دفن دیکھی جانے والی عنایتوں کے بَہُت سے سچے واقعات ہیں ،جن میں سے کم وبیش54 واقعات،5 رسائل: نسبت کی بہاریں (حصہ1) بنام’’قبر کھل گئی ‘‘، نسبت کی بہاریں (حصہ 2) بنام ’’حیرت انگیز حادثہ ‘‘، نسبت کی بہاریں (حصہ 3) بنام ’’مردہ بول اُٹھا ‘‘ نسبت کی بہاریں (حصہ4)بنام ’’مدینے کا مسافر ‘‘اورنسبت کی بہاریں (حصہ 5) بنام ’’صلوٰۃ وسلام کی عاشقہ ‘‘میں شائع ہوچکے ہیں۔اب رِسالہ نسبت کی بہاریں (حصہ 6)میں مزید 8 واقعات ’’کفن کی سلامتی ‘‘ کے نام سے پیش کئے جارہے ہیں۔بَہُت سے واقعات ابھی ترتیب کے