Brailvi Books

کفن کی سلامتی
10 - 33
بھائی نے جب بارگاہِ رِسالت میں یہ استغاثہ پیش کیا     
اے سبز گنبد والے منظور دُعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دِیدار عطا کرنا
	تو قبرستان میں موجودتقریباً تمام لوگ ہچکیاں لے لے کررو رہے تھے۔   قبرستان سے واپسی پرلوگ آپس میں کچھ اِس قسم کی گفتگوکرتے ہوئے پائے گئے: ’’دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کی بَرَکت سے ایک غریب پکوڑے بیچنے والے کے بیٹے کا جنازہ ایسی شان سے اُٹھا کہ کسی نے اپنے خواب میں بھی نہ دیکھاہوگا‘‘۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّجنازے میں لوگوں کی اِتنی کثیرتعداداس سے پہلے کبھی شہداد پور کی تاریخ میں دیکھنے میں نہیں آئی ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

نسبت کی بہاریں 
	 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دیجئے تو اُس کی صحبت میں رہ کر گلابی ہو جائے گا ۔اِسی