ہوں یا بھنے ہوئے ان کے چھلکے بھی کھا لینے چاہئیں {۱۳} ایک ہی وقت میں مچھلی اور دودھ کا استعمال نقصان دِہ ہے {۱۴} اینٹی بائیو ٹیک دَوا استعمال کرنے کے بعد دَہی کھالینا چاہئے ۔ جو ضروری بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں وہ دہی کھانے سے بحال ہوجاتے ہیں ۔ ( ہر علاج تجربہ کار طبیب کے مشورے کے مطابِق کرنا چاہئے) { ۱۵} کھانے کے فوراً بعد چائے یا ٹھنڈی بوتل پینا نظامِ انہِضام کو مُتَأثِّر کرتا ہے، اس سے بد ہضمی اور گیس کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ( کھانا کھانے کے تقریباً دو گھنٹے کے بعد ایک دو گلاس پانی پی لینا مفید ہے) {۱۶} چاول کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے کھانسی ہوسکتی ہے {۱۷} گُودے والے پھل (مَثَلاً پپیتا ، امرود، کیلاوغیرہ ) اور رس والے پھل (مثلاً موسمبی، سنگترہ وغیرہ) ایک ساتھ نہیں کھانے چاہئیں {۱۸} پھلوں کے ساتھ چینی یا مٹھائی کا استعمال نقصان کرتاہے۔ ( مختلف پھلوں کی ٹکڑیاں کر کے چاٹ مصالحہ ڈالنے میں حرج نہیں مگر چینی نہ ڈالی جائے) {۱۹} پھل اور سبزیاں ایک ساتھ نہ کھائے جائیں {۲۰} کھیرا ، پپیتا اور تربوز کھانے کے بعد پانی نہ پیا جائے {۲۱} کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے پہلے پھل کھالینا چاہئے، کھانے کے فوراً بعد پھل کھانا مُضِرِّ صحّت ہے ( افسوس! آج کل کھانے کے فوراً بعدپھل کھانے کا رواج ہے ) {۲۲} میرے آقا اعلیٰ حضرت، مو لانا شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن روایت نَقل کرتے ہیں : ‘’ کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھو دیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے۔ ’‘ (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطیص۱۹۲حدیث۳۲۱۲و فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۵ص۴۴۲) {۲۳} میٹھی ڈِشیں ،